ہریانہ کے چار اضلاع کےاسکول بدھ تک بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-11-2021
ہریانہ کے چار اضلاع کےاسکول بدھ تک بند
ہریانہ کے چار اضلاع کےاسکول بدھ تک بند

 

 

چندی گڑھ/نئی دہلی:

ہریانہ کے چار اضلاع کے اسکول جو قومی دارالحکومت کے قریب ہیں بدھ تک بند رہیں گے، ہریانہ حکومت نے یہ حکم دیا ہے۔ دہلی میں زہریلے اسموگ اور ہوا کے خراب معیار کو دیکھتے ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے دہلی کے نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری (این سی ٹی) کے ملحقہ اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ حکم دہلی حکومت کے اسی طرح کے اقدامات کے اعلان کے ایک دن بعد آیا ہے۔

 ہریانہ کے گروگرام، فرید آباد، سونی پت اور جھجر اضلاع میں تعمیراتی سرگرمیوں، پرنسے جلانے اور میونسپل اداروں کے ذریعہ کوڑے دان کو جلانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

ہریانہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سڑکوں پر دھول کو کنٹرول کرنے کے لیے دستی جھاڑو لگانے اور پانی کا چھڑکاؤ شروع کرنے کا مزید حکم دیا ہے۔

دہلی کی طرح تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مقصد سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کو 30 فیصد تک کم کرنا بھی ہے، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کیے جانے والے مخصوص اقدامات کا حکم میں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

ہریانہ حکومت نے یہ فیصلہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے لیا ہے۔ دہلی حکومت اس سلسلے میں پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے۔ ہریانہ حکومت نے فوری اثر سے نئی ہدایات کو نافذ کیا ہے۔ یہ ہدایات 17 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اپنے دائرہ اختیار میں منادی بنا کر ان کی وسیع تشہیر کو یقینی بنائے گی۔

 تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں تعلیم 17 نومبر تک بند رہے گی۔آلودگی کم کرنے کے لیے سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں 30 فیصد کمی کی جائے گی۔سڑکوں پر گاڑیاں کم کرنے کے لیے نجی سرکاری دفاتر میں گھر سے کام کرنے کو ترجیح دی جائے۔

ہر قسم کی تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔تمام سٹون کرشر اور ہاٹ مکس پلانٹس مکمل طور پر بند رہیں گے۔

کسی میونسپل باڈی کو کچرا جلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کسی بھی قسم کی باقیات کو جلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سڑک کی دستی صفائی پر بھی پابندی ہوگی۔ دھول کی آلودگی کو روکنے کے لیے سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ان قواعد کی تعمیل اور جامع تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے ایک مشترکہ معائنہ ٹیم تشکیل دیں گے۔