جمعیۃ علما ء ہند کی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2021
جمعیۃ علما ء ہند کی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان
جمعیۃ علما ء ہند کی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

جمعیۃ علما ء ہند کی طرف سے ٹیکنیکل و پروفیشنل طلبہ کے لیے اسکالر شپ2020-21 کا اعلان کیا ہے۔

پچھلے ٹرم میں 433 طلبہ کے درمیان  37.52 لاکھ روپے بطور اسکالرشپ تقسیم کیے گئے تھے۔

اس موقع پر مولانامحمود مدنی نے کہا کہ تیزی سے بدل رہی دنیا میں جینے کے لیے پروفیشنل تعلیم سے آگاہی ضروری ہوگئی ہے۔

 جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے آج  جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2020-21کا اعلان کیا ہے۔

واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند نے اسی فنڈ کے تحت گذشتہ بار 433 طلبہ کے درمیان  37.52  لاکھ روپے (سینتیس لاکھ باون ہزار) بذریعہ چیک تقسیم کئے تھے۔

یہ وظائف میرٹ اور اقتصادی حیثیت کی بنیاد پر صرف پروفیشنل تعلیم مثلاً ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی یو ایم ایس، بی اے ایم ایس، بی فارما، بی ای، ایم ٹیک، بی ٹیک، بی آرک، ایم آرک کے طلبا کو دیے جاتے ہیں۔

مزید اس کے اہل صرف وہی طلبا قرار دیے جاتے ہیں جنھوں نے کم ازکم 60 فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں، تاہم  آخری سال کے طلبہ اس کے حق دار نہیں ہو ں گے۔

  اس موقع پر مولانا مدنی نے کہا کہ تعلیم ہی ملک و ملت کو جہالت کی عمیق گہرائی سے نکال کر روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے بالخصوص پروفیشنل اور ٹیکنیکل تعلیم پر خاص طور سے فوکس کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس سے ہمارے نوجوان عصر حاضر کے مواقع کو حاصل کرسکیں گے او رتیزی سے بدل رہی دنیا کے منظر نامے میں جی سکیں گے۔

    سال رواں کے وظائف کے لیے ضرورت مند طلبا جمعیۃ کی درج ذیل دی گئی ویب سائٹ کا لنک دیا جا رہا ہے:

https://www.jamiat.org.in/masters/jamiat_scholarship_form/

اس لنک سے فارم ڈاون لوڈکریں اور اسے پر کرکے اس کی ہارڈ کاپی، آخری تاریخ6/ ستمبر 2021سے قبل جمعیۃ کے مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند،۱۔ بہادر شاہ ظفر مارگ،نئی دہلی۔۲ کو ارسال کریں۔