وزیراعظم کی سکیورٹی چوک پر جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
وزیراعظم کی سکیورٹی چوک پر جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت
وزیراعظم کی سکیورٹی چوک پر جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

سپریم کورٹ پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک پر سوال اٹھانے والی عرضی پر جلد سماعت کے لئے جمعرات کو متفق ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت سماعت کی درخواست کی مسٹر سنگھ نے بدھ کو پنجاب کے بھٹنڈہ میں وزیر اعظم مودی کے سڑک کے ذریعے سفر کے دوران سکیورٹی چوک سے متعلق معاملے کو بہت ضروری بتاتے ہوئے اس سے متعلق عرضی پر جلد سماعت کرنے پر زور دیا۔

اس کے بعد، بنچ نے اس معاملے کو جمعہ کو سماعت کے لیے درج کرلیا۔ بنچ نے ’لایرس وائس‘ کی جانب سے دائر پٹیشن کی کاپی پنجاب حکومت کے وکیل کو دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی کل سماعت کرے گی۔ درخواست میں مستقبل میں وزیر اعظم کی سیکورٹی چوک سے بچنے کے لئے پورے واقعہ کی ’’موثر اور پیشہ ورانہ‘‘ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ بھٹنڈہ کے ضلع جج کو سیکورٹی کی خلاف ورزی سے متعلق تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لینے کی ہدایت کرے۔