سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ۔ جے شنکر ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-09-2021
سعودی اور ہندوستان  کےوزرا خارجہ
سعودی اور ہندوستان کےوزرا خارجہ

 

 

نئی دلی: آواز دی وائس 

 سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آج ہندوستان کے دورے پر آئے ہیں۔ انہوں نے  وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار اور تعمیری رہی۔

ملاقات میں خلیج اور انڈو پیسیفک امور کے ساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بھی سودمند تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی، سیکیورٹی اور سماجی و ثقافتی تعاون کے حوالے سے اسٹریٹیجک شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی۔ خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان  تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ پیر کو وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔