ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سماعت کل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 ستیندر جین کی درخواست  ضمانت پر  سماعت کل
ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سماعت کل

 

 

نئی دہلی، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر دہلی کی ایک خصوصی عدالت منگل کو سماعت کرے گی۔

ای ڈی نے مسٹر جین کو آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں 30 مئی کو گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے 9 جون کو ای ڈی کی عرضی پر انہیں 13 جون تک حراست میں رکھے جانے کا حکم دیاتھا۔ جانچ ایجنسی نے کہا تھا کہ اسے تحقیقات کے سلسلے میں ایسے کچھ لوگوں سے مسٹر جین کاسامنا کرانا ہے جن کے گھروں کی اس نے تلاشی لی ہے۔

ای ڈی نے منگل کو کہا کہ اس نے دہلی کے وزیر صحت اور ان کے دیگر مقامات پر چھاپے مار کر 2.85 کروڑ روپے نقد، 1.80 کلوگرام سونے کے کل 133 سکے نیزدستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ برآمدکئے ہیں۔

ای ڈی نے کہا کہ اس کارروائی میں مسٹر جین/پونم جین اور انہیں منی لانڈرنگ کی کارروائی میں براہ راست اور بالواسطہ مدد کرنے یا اس میں حصہ لینے والے انکش جین، ویبھو جین، نوین جین اورسدھارتھ جین (میسرز رام پرکاش جیولرز پرائیویٹ لمیٹڈ)، جی ایس متھرو (پروڈنس اسکول چلانے والے لالہ شیر سنگھ جیون وگیان ٹرسٹ کے چیئرمین)، یوگیش کمار جین (ڈائریکٹر/ رام پرکاش جیولرز پرائیویٹ لمیٹڈ)، میسرز لالہ شیر سنگھ جیون وگیان ٹرسٹ کے ٹھکانوں پرتلاشی لی گئی.