سمیر وانکھیڑے کو کروز ڈرگ کیس سے ہٹایا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-11-2021
سمیر وانکھیڑے کو کروز ڈرگ کیس سے ہٹایا گیا
سمیر وانکھیڑے کو کروز ڈرگ کیس سے ہٹایا گیا

 


 آواز دی وائس، ممبئی

آریان خان کو جیل لے جانے والے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو کروز ڈرگز کیس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اب آریان خان سمیت منشیات سے متعلق 6 معاملات کی جانچ ایس آئی ٹی کو سونپی گئی ہے جس کی سربراہی سینئر پولیس افسر سنجے سنگھ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ریکوری کے الزامات کے بعد ان پر کارروائی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ این سی بی کے اعلیٰ افسران بھی معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

 این سی بی کے گواہ کے پی گوساوی کے محافظ پربھاکر سیل نے سمیر وانکھیڑے پر 8 کروڑ روپے کی رشوت لینے کا الزام لگایا تھا۔

پربھاکر نے دعویٰ کیا کہ گوساوی اور  سیم ڈیسوزا کو 18 کروڑ روپے کی بات کرتے ہوئے سنا گیا تھا اور یہ سودا 18 کروڑ روپے میں طے پایا تھا۔ گوساوی اور سام نے مبینہ طور پر این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کو 18 میں سے 8 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پربھاکر نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے کے پی گوساوی سے یہ نقدی لی اور سیم ڈیسوزا کو دی۔ پربھاکر نے بتایا تھا کہ اسے پنچنامہ کا کاغذ بتا کر 10 کورے کاغذوں پر زبردستی دستخط کرائے گئے۔ان کا آدھار کارڈ پوچھا گیا۔ اسے اس گرفتاری کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

نواب ملک نے وانکھیڑے پر سنگین الزامات لگائے مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے وانکھیڑے کو فرضی آدمی کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ برتھ سرٹیفکیٹ میں ان کا نام سمیر داؤد وانکھیڑے ہے۔ اس کے والد نے برتھ سرٹیفکیٹ میں ٹیمپرنگ کر کے نام بدل دیا تھا، اس کی بنیاد پر کاسٹ سرٹیفکیٹ نکالا گیا اور وہ دلت امیدوار کا حق مار کر آئی آر ایس بن گیا۔

ملک نے کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق سمیر کی والدہ مسلمان تھیں۔ ملک کے الزامات کے بعد وانکھیڑے کا پورا خاندان ملک پر حملہ آور ہو گیا۔