ہندوستان: روسی ویکسین اسپوتنک وی کی مانگ میں کمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-09-2021
 اسپوتنک وی
اسپوتنک وی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

روس کی ویکسین اسپوتنک وی کی مانگ ہندوستان میں کم ہوگئی۔

ہندوستان کے کچھ نجی اسپتالوں نے روسی کورونا ویکسین سپوٹنک وی کے آرڈر منسوخ کر دیے ہیں۔

دراصل اس روسی ویکسین کی ملک میں فروخت گزشتہ کئی دنوں سے نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔ زیادہ تر لوگ ویکسین حکومت سے مفت حاصل کر رہے ہیں۔

نیزاسپوتنک وی کو کولڈ سٹور میں رکھنا بھی ایک چیلنج ہے۔

اطلاعات کے مطابق کم از کم تین بڑے ہسپتالوں نے اسپوتنک وی کے احکامات منسوخ کر دیے ہیں۔

پونہ میں بھارتیہ ودیاپیٹھ میڈیکل کالج اور اسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر جتیندر اوسوال نے کہا کہ ہم نے 2500 خوراکوں کے آرڈر کو منسوخ کر دیا ہے۔