تین طلاق معاملہ: روبینہ بن گئی پشپا، پریم سے کی شادی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2022
تین طلاق معاملہ: روبینہ بن گئی پشپا، پریم سے کی شادی
تین طلاق معاملہ: روبینہ بن گئی پشپا، پریم سے کی شادی

 

 

بریلی: ریاست اترپردیش کے تاریخی شہر بریلی سے محبت کی  ایک انوکھی مثال سامنے آئی ہے۔ یہاں تین طلاق کے بعد روبینہ پشپا بن گئی اور پھر انہوں نے پریم کمار سےشادی کرلی۔

بریلی کے رام پور کی رہنے والی روبینہ عرف پشپا کی شادی نو سال قبل اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے رہنے والے شعیب سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد ان کے یہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔  تاہم روبینہ کا شوہر ان پر شک کرتا تھا اور شراب پی کر اسے روزانہ مارتا  پیٹتا تھا جس کی وجہ سے وہ اکثر پریشان رہتی تھی۔

 اس دوران اس کی ملاقات شوہر شعیب کے دوست پریم کمار سے ہوئی۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل شعیب نے اسے تین طلاق دے کر گھر سے باہر نکال دیا۔  روبینہ اپنے شوہر کی اس حرکت سے بالکل ٹوٹ بکھر گئی۔ اس کے بعد  روبینہ نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم پریم کمار نے انہیں بچا لیا۔

اس کے بعد روبینہ پریم کمار کے ساتھ سبھاش نگر علاقے کے مدھی ناتھ میں واقعاگست منی آشرم  گئی اور انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کیا۔ پھر وہ روبینہ سے پشپا بن گئی اور انہوں نے پریم کمار سے شادی کر لی۔  روبینہ عرف پشپا کا کہنا ہے کہ پریم کی ان کے شوہر شعیب سے دوستی تھی۔ اس لیے ان کا گھر میں آنا جانا لگا رہتا تھا۔ پریم کے گھر آنے جانے سے روبینہ کے ذہن میں یہ احساس  ہوتا تھا کہ وہ پوری زندگی پریم کے ساتھ گزار سکتی ہے۔

اگرچہ وہ شعیب کے ساتھ بیوی کی طرح رہتی رہی اور تاہم ان کے پہلے شوہر شعیب نے انہیں تین طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔ پھر انہیں پریم نے سہارا دیا ۔ اب وہ پریم کی رفیقہ حیات بن چکی ہے۔