آرایس ایس چیف کا دورہ دہلی،اہم سیاسی امورپرغوروفکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت

 

 

نئی دہلی

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت جمعرات کو قومی دارالحکومت دہلی پہنچ رہے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس دوران وہ تنظیم کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ غیر رسمی ملاقاتوں میں حصہ لیں گے۔ یوپی انتخابات پر بھی بات چیت ممکن ہے جو اگلے آٹھ مہینوں میں ممکن ہیں. اکھل بھارتیہ پراچار پرمکھ سنیل امبیکر نے کہا ، "یہ سرسنگھ چالک کا دہلی کا باقاعدہ دورہ ہے۔ وہ متعدد مٹینگیں کریں گے۔

اس دوران سہ سرکاریاواہک اور کاریاواہک دتاتریہ ہوسبولے بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ، اتر پردیش کے انتخابات کی کڑی نگرانی کر رہے ہوسبولے ، آر ایس ایس کے سربراہ سے اس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سنگھ کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبولے ، کرشن گوپال ، منموہن ویدیا ، ایچ آر مکند ، رام دت اور ارون کمار کے ساتھ بھاگوت ملاقات کریں گے۔ سنگھ کے کچھ ممبروں کا خیال ہے کہ اترپردیش انتخابات سے متعلق اجلاس میں تفصیلی تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔ بھاگوت کا کچھ دن قومی دارالحکومت میں قیام متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق آر ایس ایس کے سربراہ کو ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کئے جانے والے امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ اترپردیش میں 2022 کے اوائل میں انتخابات ہونے ہیں۔ اس تناظر میں بھاگوت کا دہلی کا دورہ بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔