ریزانگ لا: 114 فوجیوں کے ہاتھوں 1200 چینی فوجی مارے گئےتھے:راجناتھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2021
ریزانگ لا:  114 فوجیوں کے ہاتھوں 1200 چینی فوجی مارے گئےتھے:راجناتھ
ریزانگ لا: 114 فوجیوں کے ہاتھوں 1200 چینی فوجی مارے گئےتھے:راجناتھ

 

 

نئی دہلی. ریزانگ لا میں چینی فوجیوں کے خلاف کماؤن بٹالین کی طرف سے دکھائی گئی ہمت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز کہا کہ "کماؤن بٹالین کے 124 جوانوں کے معجزے کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔"

پتھورا گڑھ میں شہید سمان یاترا کے موقع پر سنگھ نے کہا، "18 نومبر کو جب میں ریزانگ گیا تو مجھے بتایا گیا کہ یہاں 114 فوجی شہید ہو چکے ہیں، لیکن انہوں نے 1200 سے زیادہ چینی فوجیوں کو مار ا ۔جوانوں نے بے پناہ دلیری کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس تقریب میں وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی وزیر نے شہید فوجیوں اور سابق فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

 سنگھ نے کہاکہ "پاکستان ہندوستان میں امن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششیں کرتا ہے، لیکن ہم نے انہیں واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جوابی کارروائی کریں گے۔" یہ ایک نیا اور طاقتور ہندوستان ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے، وزیر نے کہا، 'اتراکھنڈ میں چار دھام ہیں اور اگر فوجی دھام بنتا ہے، تو پانچواں دھام ہوگا۔ اس دھام میں شہیدوں کے گھروں کی مٹی ہوگی، شہداء کے نام اور ان کے گاؤں بھی ہوں گے۔ ہفتہ کو پتھورا گڑھ ضلع سے نکلنے والی شہید سمان یاترا اتراکھنڈ کے فوجیوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ سینک دھام کو دنیا بھر میں رہنے والے شہید فوجیوں کے اہل خانہ کو ڈیجیٹل طور پر جوڑنا چاہیے، تاکہ وہ اپنے پیاروں کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔