ہم کسی بھی حکومت کے اندر جانوں کے نقصان کی مذمت کرتے ہیں: اویسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2021
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی

 

 

 نئی دہلی

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اپوزیشن کے حامیوں پر ترنمول کانگریس کے کارکنان کے مبینہ حملوں کی اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مذمت کی ہے ۔

نیوز اجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے جناب اویسی کہا کہ زندگی کا حق ایک بنیادی حق ہے۔ لوگوں کی جانوں کا تحفظ کرنا کسی بھی حکومت کا پہلا فرض ہونا چاہئے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو وہ اپنے بنیادی فرض کی ادائگی میں ناکام ہو رہے ہیں۔ ہم ہندوستان کے کسی بھی حصے میں کسی بھی حکومت کے اندر جانوں کے تحفظ میں ہونے والی ناکامی کی مذمت کرتے ہیں ۔


Right to life is a fundamental right. It should be the first duty of any govt to protect people's lives. If they don't, they're failing in their fundamental duty. We condemn failure of any govt, in any part of India, to protect lives: AIMIM chief Asaduddin Owaisi on WB violence pic.twitter.com/eOgO6uG3he

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی نے متعدد ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ٹی ایم سی کارکن تشدد کا سہارا لے رہے ہیں۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اس کے 9 کارکنان تشدد میں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ بی جے پی کا دعوی ہے کہ ٹی ایم سی کارکن بی جے پی کے حامیوں ں کے گھروں پر حملہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مغربی بنگال میں سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ گورنر جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے فون کیا اور ریاست میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر گہرے رنج اور تشویش کا اظہار کیا۔

اس سے قبل پیر کے روز مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت سے اس تشدد سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔ اس کے پیش نظر گورنر نے سینئر سرکاری عہدیداروں کو بھی طلب کیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی ایم سی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹی ایم سی نے ریاستی اسمبلی کی 294 میں سے 213 نشستوں پر قبضہ کیا ہے جبکہ بی جے پی 77 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔