پٹنہ سے تعلق رکھنے والے مشہور صحافی ریاض عظیم آبادی کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-04-2021
ریاض عظیم آبادی
ریاض عظیم آبادی

 

 

 پٹنہ

مشہور صحافی ریاض عظیم آبادی کا انتقال ہو گیا ہے۔ اردو اور ہندی صحافت میں انہوں نے نمایاں خدمات دیں ۔ انہوں نے متعدد اخبارات میں کام کیا۔ وہ بہار کے روزنامہ دینک جاگرن کے بانیوں میں سے تھے۔ انہوں نے معروف صحافی آر کے کرنجیا کے ساتھ قومی ہفتہ وار بلٹز میں بھی کام کیا۔

وہ اس اخبار کے بہار بیورو سے تھے ۔ اس وقت بلٹز میں لکھنا فخر کی بات ہوتی تھی۔ بلٹز کے پڑھنے والوں کا دایرہ خاصا وسیع تھا۔ وہ ایک نڈر صحافی تھے ۔ وہ مسلم سیاست کے بارے میں کافی فکرمند رہتے تھے۔ وہ کمیونسٹ پس منظر سے آتے تھے۔ صحت ناساز ہونے کے باوجود بھی وہ سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں سرگرم رہتے تھے ۔