ہریانہ کے مقامی باشندوں کے لیے نجی شعبے کی ملازمتوں میں ریزرویشن پرروک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2022
ہریانہ کے مقامی باشندوں کے لیے نجی شعبے کی ملازمتوں میں ریزرویشن پرروک
ہریانہ کے مقامی باشندوں کے لیے نجی شعبے کی ملازمتوں میں ریزرویشن پرروک

 

 

نئی دہلی: ہریانہ حکومت کو ایک جھٹکا دیتے ہوئے، ہائی کورٹ نے جمعرات کو ہریانہ کے باشندوں کے لیے نجی شعبے کی ملازمتوں میں 75 فیصد ریزرویشن کے فیصلے پر روک لگا دی۔

ہریانہ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے فرید آباد انڈسٹری ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ سے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آج اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے حکومت کے اس حکم پر روک لگا دی ہے اور حکومت کو اس پر جواب دینے کا حکم دیا ہے۔

ہریانہ اسٹیٹ ایمپلائمنٹ لوکل کینڈیڈیٹس ایکٹ، 2020 اس سال جنوری میں نافذ ہوا۔ یہ ایکٹ ایسی ملازمتوں پر لاگو ہوتا تھا، جن میں مہینے کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 30,000 روپے تک ہوتی ہے۔

پچھلے سال، کھٹر حکومت نے کہا تھا کہ یہ قانون پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں، سوسائٹیوں، ٹرسٹوں، محدود ذمہ داری کی شراکت دار فرموں، پارٹنرشپ فرموں اور کسی بھی ایسے شخص پر لاگو ہوگا جو مینوفیکچرنگ، کاروبار چلانے یا کسی اور کے لیے اتنی تنخواہ پر 10 سے زیادہ لوگوں کو ملازمت دیتا ہے۔۔

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے کہا تھا کہ اس قانون سے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔