نئی دہلی :ہوٹلوں اور ریستورانوں میں صرف’ ٹیک آوے‘ کی سہولت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-01-2022
نئی دہلی :ہوٹلوں اور ریستورانوں میں صرف’ ٹیک آوے‘ کی سہولت
نئی دہلی :ہوٹلوں اور ریستورانوں میں صرف’ ٹیک آوے‘ کی سہولت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 دہلی میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی رفتار پر قابو پانے کے لیے ہوٹلوں، ریستورانوں اور بار کو بند کرنے اور صرف ’ٹیک آوے‘ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی صدارت میں ڈی ڈی ایم اے کی آج ہونے والی میٹنگ میں ہوٹلوں، ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی رہے گی جبکہ ’ٹیک آوے‘ کی سہولت کی اجازت ہوگی ۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین، ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا سمیت تمام اعلی حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔

اس دوران کورونا وباء کو روکنے کے لیے کئی تجاویز پر تبالہ خیال کیا گیا۔

ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں اس پر بات چیت کی گئی کہ موجودہ پابندیوں کو کیسے سختی سے نافذ کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19166 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ انفیکشن کی شرح 25 فیصد ہے۔ دہلی حکومت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19166 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اس دوران 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔