عام آدمی پارٹی کی قومی ایگزیکٹوکی تشکیل نو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2021
عام آدمی پارٹی کی قومی ایگزیکٹوکی تشکیل نو
عام آدمی پارٹی کی قومی ایگزیکٹوکی تشکیل نو

 

 

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی قیادت میں تشکیل دی گئی نئی قومی ایگزیکٹو نے ملک کی ان پانچ ریاستوں کے لیڈروں کو اہمیت دی ہے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔

اس میں اتراکھنڈ سے کرنل اجے کوٹھیال ، پنجاب سے بھگونت مان اور دیگر شامل ہیں۔ ان سب کو آنے والے انتخابات کے لیے اب سے پارٹی کی ساکھ کو مضبوط کرنا ہو گا۔

عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کا اجلاس ہفتے کو دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران نئی قومی ایگزیکٹو کے اراکین کا انتخاب کیا گیا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال سمیت کل 34 ارکان کو نئی ایگزیکٹو میں جگہ دی گئی ہے۔

اس وقت کی قومی ایگزیکٹو میں اتراکھنڈ ، گجرات ، مہاراشٹر ، گوا اور پنجاب سے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کو بھی ممبر بنایا گیا ہے۔ قومی ایگزیکٹو میں ان ریاستوں کے قائدین کو جگہ دینے کا خاص مقصد آئندہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کو مضبوط بنانا ہے۔

ساتھ ہی دہلی حکومت کی کابینہ کے تمام بڑے چہرے ، راجیہ سبھا کے ارکان ، پارٹی کے تمام بڑے لیڈر اور ترجمان بھی ایگزیکٹو میں شامل ہیں۔ قومی اکزیکیٹیومیں جگہ پانے والوں میں شامل لوگوں میں چند نام اس طرح ہیں: اروند کیجریوال۔ منیش سسودیا۔ ستیندر جین۔ گوپال رائے، عمران حسین ،راکھی برلا، اتیشی ،درگیش پاٹھک ،راگھو چڈھا، این ڈی گپتا دلیپ پانڈے سنجے سنگھ۔ پریتی مینن پنکج گپتا راجندر پال گوتم۔ دنیش موہانیہ گلاب سنگھ کیپٹن شالنی سنگھ عادل خان۔ ڈاکٹر الطاف عالم