ویکسین کا تحفہ:ہندوستان کا مالدیپ ہے احسان مند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
مالدیپ کے وزیر خارجہ عبد الله شاہد
مالدیپ کے وزیر خارجہ عبد الله شاہد

 

 

نئی دہلی : مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے اس کواڈ کی حمایت کی ہے۔ یہ چین کے لئےکسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں۔انہوں نے بحر ہند اور بحر الکاہل کے مستحکم خطے کی بھی حمایت کی ہے۔مالدیپ کے وزیر خارجہ اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان سے ویکسین ، ہندوستان چین تعلقات ، اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون  ہندوستانی قیادت سے بات چیت جیسے موضوعات پر اپنے خیالات دئے۔

کواڈ کے بارے میں ، عبداللہ شاہد نے کہا کہ کواڈ کے مابین بات چیت دیکھنا اچھی بات ہے ، کیونکہ یہ بحر ہند اور بحر الکاہل کو استحکام فراہم کرتا ہے۔  مالدیپ کے وزیر خارجہ عبد الله شاہد  کہتے ہیں کہ ہندوستان ہمارا ایک مثالی فراخ دل دوست ہے۔ جب ہندوستانی ویکسین بن کر تیار ہوئی تو ہندوستان نے 48 گھنٹوں کے اندر مالدیپ کو اس کی 2 لاکھ خوراکوں کی گرانٹ دی۔ وزیر موصوف کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف مالدیپ بلکہ ہندوستان کی سخاوت کا فایدہ باقی دنیا کے ممالک تک بھی پہنچا ۔ ان مشکل حالات میں ہندوستان نے ہندوستانی عوام اور حکومت کی انسانیت کے تئیں مخلصانہ خدمات کو دنیا کے سامنے پیش کیا جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ پیش ہے نیوز اجنسی اے این آئی کو دئے گیۓ ان کے انٹرویو کے کچھ اقتباسات ۔ 

سوال : بحر ہند اور خطے میں ہندوستان اور چین کے مابین مقابلہ کو آپ کس طرح دیکھتے ہیں ؟

جواب:ہم سمجھتے ہیں کہ بحر ہند امن اور سلامتی کا ایک ایسا زون ہے جو مستحکم مالدیپ کے کے لئے ضروری ہے اور اس کے لئے ہم اپنے تمام دوستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔

سوال : آپ ہندوستان اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کا موازنہ کیسے کرتے ہیں؟

جواب: بین الاقوامی تعلقات میں مالدیپ جیسے ممالک کا کوئی موازنہ نہیں ہے ، ہمارے صرف دوست ہیں ، ہم دوستوں کا موازنہ نہیں کرتے ہیں۔ لیکن ہندوستان ہمیشہ پہلا جواب دہندہ رہا ہے اور ہمارا بہترین دوست ہے۔

سوال : ہمدوستان کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر مالدیپ میں مخالفت کی جا رہی ہے، کیا کہیں گے۔

جواب: نہ صرف موجودہ حکومت نے بلکہ ماضی کی تمام حکومتوں نے کئی دہائیوں سے بحر ہند کی سلامتی اور مالدیپ کی سلامتی کے حوالے سے ہندوستان کے ساتھ بہترین تعلقات رکھے ہیں۔

سوال : آپ ہندوستان اور چین کے مابین حالیہ تصادم کو کس طرح دیکھتے ہیں۔

جواب: مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان چین کے درمیان بات چیت میں مزید پیش رفت ہوئی ہے ، میں بات چیت کے حوالے سے پرامید ہوں ۔ اس طرح دنیا کی دو عظیم معاشی طاقتیں ہندوستان اور چین اب کسی بھی تصادم سے بچنے کی کوشش کریں گی ، مجھے دونوں ممالک کی قیادت پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ایسا صحیح سمت کی طرف پیش رفت کریں گے ۔

سوال: کواڈ پر کیا کہیں گے ۔

جواب: یہ کافی خوش آئند ہے کہ کواڈ کے مابین مکالمہ جاری ہے کیوں کہ اس سے بحر ہند اور بحر الکاہل کو استحکام فراہم کرے گا ۔