راجستھان میں کرونا کی وجہ سے مذہبی تقریبات پر پابندی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
راجستھان میں کرونا کی وجہ سے مذہبی تقریبات پر پابندی
راجستھان میں کرونا کی وجہ سے مذہبی تقریبات پر پابندی

 

 

جے پور

راجستھان حکومت نے کورونا کی تیسری لہر کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کانور یاترا اور عید الاضحی سمیت تمام مذہبی پروگراموں اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس سال بھی بھیڑ بھاڑ لگانے پر روک ہے۔ چترماس کے تہوار کے لئے بھی عقیدت مندوں کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ریاستی حکومت نے تمام عقیدت مندوں سے گھر میں ہی پوجاکرنے اور COVID-19 پروٹوکول کی سختی سے پاپبندی کرنے کی درخواست کی ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی ، مسلسل دوسرے سال کانور یاترا منسوخ کردی گئی ہے۔

اترپردیش میں ، جہاں لاکھوں تیرتھ یاتری ہر سال یاترا کرتے ہیں ، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔حالانکہ عید الاضحی کئی پابندیوں کے بیچ21 جولائی کو منائی جائے گی۔

وزارت صحت کے مطابق ، راجستھان میں اس وقت 522 کوویڈ 19 کےسرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 9،43،788 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں اور 8،947 افراد فوت ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر ، راجستھان حکومت نے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔