جماعت اسلامی ہند: سابعہ سیفی کے لیے انصاف کا مطالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-09-2021
جماعت اسلامی ہند
جماعت اسلامی ہند

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

جماعت اسلامی ہند کے خواتین ونگ کی سیکریٹری رحمت النسا نے سابعہ سیفی کے لیے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سابعہ سیفی کے مبینہ جنسی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت رکتے ہیں، اس سے ہمیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔

  ہم مجرمین کی فوری گرفتاری اوران کے اہل خانہ کوایکس گریشیا(Ext Gracia) کی رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

رحمت النسا نے یہ بھی کہا کہ سابعہ سیفی کے اہل خانہ جانچ سے مطمئن نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ 'بیٹی بچاؤ' کے بارے میں بہت زیادہ بیان بازی کے باوجود، ہم اب بھی ایسا ماحول بنانے سے قاصر ہیں جس میں ہماری لڑکیاں اور خواتین کھلی فضا میں سانس لے سکیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت خواتین کے تحفظ کے لیے نئی پالیسیاں بنائیں گے  تاکہ خواتین اپنی سرگرمیوں کوبلا خوف خطر انجام دے سکیں۔

انھوں نے کہا سابعہ سیفی کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔اور ان کے خاندان کے افراد کو مناسب معاوضہ دیا جانا چاہئے۔