لال قلعہ تشدد کے مطلوبہ ملزم پنجاب سے گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2021
لال قلعہ تشدد کے مطلوبہ ملزم پنجاب سے گرفتار
لال قلعہ تشدد کے مطلوبہ ملزم پنجاب سے گرفتار

 

 

نئی دہلی : دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے ریاست پنجاب کے امرتسر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوبہ ملزم گوروجوت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔

خصوصی سیل کے ایک افسر نے آج بتایا کہ گوروجوت سنگھ کو پنجاب کے امرتسر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

رواں برس یوم جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر پرچم لہرانے کے الزام میں وہ مفرور تھا۔

خیال رہے کہ گوروجوت کی گرفتاری پر دہلی پولیس نے ایک لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اسی برس 26 جنوری 2021 کو کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریکٹر ریلی نکالی تھی۔

اس دوران دہلی کے کئی علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ مظاہرین کے ایک گروپ نے لال قلعہ پر مذہبی جھنڈا لگایا تھا اوراس کیس میں گورجوت سنگھ کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔