دہلی میں کورونا سے ریکارڈ اموات ، ایک دن میں 306 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
دہلی میں کورونا سے ریکارڈ اموات
دہلی میں کورونا سے ریکارڈ اموات

 

 

 نئی دہلی

دہلی میں کورونا کی تباہ کاری جاری ہے اور جمعرات کو 306 افراد وبا کی نذر ہو گیۓ جبکہ 26،169 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ دہلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد نو لاکھ 56 ہزار 348 ہوگئی ہے اور اس کی زدمیں آکر اب تک 13 ہزار 193 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دارالحکومت میں کورونا کی حالت گزشتہ کچھ دنوں میں مزید ابتر ہوگئی ہے۔ وبا سے گزشتہ روز 249 افراد ہلاک اور 24 ہزار 638 نئے معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔ بدھ کو متاثرہ کورونا کی شرح 31.28 تھی جبکہ آج یہ 36.24 ہے۔

دارالحکومت میں 46585 افراد ہوم کورنٹائن میں ہیں۔ ہوم کورونٹائن مریضوں سمیت کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 91،618 ہوچکے ہیں اور کنٹینمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار ہوگئی ہے۔

دوسری طرف ایک خوش آئند خبر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53،673 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ جن میں سے 38،555 افراد کو پہلی خوراک دی گئی اور بقیہ کو دوسری خوراک دی گئی۔ دہلی میں اب تک تقریبا 27 لاکھ 76 ہزار 631 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔