پالیسی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں: آر بی آئی گورنر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
 ریپو ریٹ جوں کا توں
ریپو ریٹ جوں کا توں

 

 

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ اور دیگر پالیسی نرخوں کو جوں کا توں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ '

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کی زیرصدارت مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی مٹنگ کی آج اختتام پذیر ہوئی. تین روزہ میٹنگ پالیسی کے سبھی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریپو ریٹ کو چار فیصد، ریورس ریپو ریٹ کو 35.35 فیصد ، مارجنل اسٹینڈنگ فیسی لٹی کی شرح 4.25 فیصد اور بینک کی شرح کو 4.25 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے۔

کیش ریزرو تناسب 4 فیصد اور ایس ایل آر 18 فیصد پر برقرار رہے گا۔ میٹنگ کے بعد مسٹر داس نے بتایا کہ مالی سال 2021-22 میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنرشکتی کانت داس نے آج کہا ہے کہ 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخائر 598.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور آج ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 600 بلین ڈالر کو عبور کرچکا ہے۔

آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں تفصیلات بتانے کے دوران انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کا ذخائر 598.2 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے اعداد و شمار آج شام مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ’’ایسے اشارے ملے ہیں کہ رواں ہفتے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 600 بلین ڈالر کو عبور کرچکے ہیں ، لیکن ہمیں اعداد و شمار کی تصدیق کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔‘‘ اس ہفتے کے اعدادوشمار اگلے جمعہ کو جاری کیے جائیں گے۔ کسی بھی عالمی ہنگامی حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے یہ اعتماد فراہم کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کا کا ذخائر 592.9 ارب ڈالر تھا۔

اس طرح 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران5.3 ارب ڈالر کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت صرف چین ، جاپان ، سوئٹزرلینڈ اور روس کے پاس 600 ارب ڈالر سے زائد کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ چین 3198 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ روس 605 بلین ڈالر کے ساتھ ہندوستان سے تھوڑا آگے ہے۔معیشت آہستہ آہستہ پٹری پر آرہی ہے۔ بیرون ملک سے بھی مانگ آرہی ہے۔ نیز محکمہ موسمیات نے رواں سال معمول کےمانسون کی پیشگوئی جاری کی ہے۔ آنے والے دنوں میں کووڈ ۔19 ٹیکہ کاری کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی۔ ان تمام عوامل سے معیشت کو تقویت ملے گی۔ (ایجنسی ان پٹ)