اپہار سنیما کیس : مجرمین کو سات برس کی سزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-11-2021
اپہار سنیما کیس : مجرمین کو سات برس کی سزا
اپہار سنیما کیس : مجرمین کو سات برس کی سزا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پیر کو دہلی کے اپھار سنیما میں آگ لگنے کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنایاہے۔

عدالت نے سنیل انسل اور گوپال انسل اور دیگر دو مجرموں کو ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 7-7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے مجرموں پر 2.25 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اپھار سنیما میں آتشزدگی

آج سے تقریباً 27 برس پہلے 13 جون 1997 کو دہلی کے گرین پارک میں واقع اپھار ٹاکیز میں آگ لگ گئی۔

اس واقعے میں 59 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

اس دن ٹاکیز میں فلم 'بارڈر' لگائی گئی تھی۔ فلم کے دوران ہی تھیٹر کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی جو بعد میں دیگر حصوں میں بھی پھیل گئی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ٹاکیز میں سیکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں تھے۔ اس لیے یہ حادثہ ہوا تھا۔