آصف کو مل گئی رسیکا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
آصف کو مل گئی رسیکا
آصف کو مل گئی رسیکا

 

 

 

آواز دی وائس / ناسک

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک سے رسیکا اور آصف کی محبت کی فتح کی ایک انوکھی کہانی سامنے آئی ہے۔

ناسک سے تعلق رکھنے والی رسیکا اڈگاونکر اور آصف خان کی شادی ابتدا منسوخ کروادی گئی تھی مگر اب ان دونوں کی شادی ہوچکی ہے۔ مقامی افراد نے رسیکا اور آصف کی شادی کو لو جہاد کا نام دیا تھا حالاں کہ دونوں کے والدین رضا مندی سے اپنے بچوں کی شادی ہونے دے رہے تھے۔

سماج کے غلط عناصر نے رسیکا کے والدین کے مبجور کیا کہ وہ اپنے بیٹی کی شادی آصف سے نہ کریں۔

اس کے بعد ایسا ہوا کہ دونوں لڑکے اور لڑکی نے اپنے اپنے والدین کی موجودگی میں کورٹ میں جاکر شادی کر لی۔

خیال رہے کہ رسیکا اڈنگاور کے والد پرساد اڈنگاور پشیے کے اعتبار سے سونار ہیں، وہ رسمی طور پر اپنی بیٹی کی شادی کرنا چاہتے تھے۔

اس کے لیے انھوں نے 18 جولائی 2021 کو ایک ہوٹل بھی بک کر لیا تھا، شادی کا کارڈ بھی شائع کر لیا تھا۔

دریں اثنا ان کے ایک رشتہ دار نے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا کہ یہاں لو جہاد ہو رہا ہے۔

گذشتہ روز یعنی 29 جولائی 2021 کو رسیکا کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور اس میں ایک مولوی نے نکاح پڑھا کر ان کے دستخط بھی لے لیے۔

رسیکا اور آصف بچپن کے دوست ہیں اور دونوں کے خاندان کے آپسی تعلقات ہیں۔ قانونی طور پر خصوصی شادی ایکٹ کے تحت شادی کر سکتے ہیں۔

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اوم  پرکاش بچو کاڈو(Omprakash Babarao Kadu) نے دونوں خاندان کو اپنا بھر پور تعاون دیا اس کے علاوہ دیگر کئی غیر سرکاری تنظیموں نے بھی نئے جوڑے کو اپنی حمایت کی۔ اس طرح نفرت پر محبت کی جیت ہوئی اور دو پیار کرنے والے زندگی بھر ساتھ رہنے کے لیے ایک دوسرے سے مل گئے۔