ایلوپیتھی پر رام دیو کا بیان قوم کےلئے تکلیف دہ۔وزیر صحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
وزیر صحت کا بیان
وزیر صحت کا بیان

 

 

 نئی دہلی: وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ بابارام دیو کے، ایلوپیتھی کے بارے میں حالیہ بیانات سے، کورونا واریئرس سمیت، قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

رام دیو نے حالیہ بیان میں کووڈ اموات کیلئے، ایلوپیتھی کو الزام دیا تھا۔ایک خط میں صحت کے وزیر نے رام دیو سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی قابل اعتراض رائے واپس لیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرس اور صحت کارکن، آزمائش کی اِس گھڑی میں زندگیاں بچانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایلوپیتھی، ڈاکٹرس اور طبی عملے نے، کووڈ سے متاثرہ لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ وبا کے خلاف لڑائی میں اُسی وقت جیت حاصل کی جاسکتی ہے جب تمام لوگ یک جہت ہوں۔