راجیہ سبھا : ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کے شہدا کو خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-08-2021
راجیہ سبھا میں خراج عقیدت
راجیہ سبھا میں خراج عقیدت

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

  راجیہ سبھا نے پیر کے روز ’بھارت چھوڑو تحریک ‘ کے دورن اپنی جان دینے والے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے 9 اگست 1942 کو انگریزوں کے خلاف 'بھارت چھوڑو تحریک' شروع کی تھی۔ تحریک کا آغاز گاندھی جی نے اپنے طاقتور نعرے ’’ کرو یا مرو ‘‘ سے کیا جس نے ہماری آزادی کی تحریک میں ایک نئی توانائی پیدا کی اور آخر کار انگریزوں کو1947 میں ہندوستان چھوڑنے پر مجبورکر دیا تھا