راجیہ سبھا میں اگلے ہفتے مہنگائی -بے روزگاری پر بحث

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2021
راجیہ سبھا
راجیہ سبھا

 

 

  نئی دہلی: راجیہ میں اگلے ہفتے ملک کی معیشت سے متعلق مسائل جیسے مہنگائی اور بے روزگاری پر بحث ہوگی۔

راجیہ سبھا کے ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ایوان کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کی صدارت میں منعقد کی گئی ایک میٹنگ میں حکومت اور حذب مخالف کے مابین اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے راجیہ سبھا میں ملک کی معیشت پر بحث ہوگی۔

مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر ایوان میں چار گھنٹے متعین کیےگئے ہیں۔

میٹنگ کے دوران مسٹر نائیڈو نے حکومت اور اپوزیشن کے مابین تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے کاموں کی ترجیح طے کرنے کےلیے حکومت کو اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے

دونوں فریق کوبحث میں شامل ہونے والے مسائل کو طے کر لینا چاہیے اور تفتیش کے لیے کمیٹیوں میں بھیجے جانے والے اراکین اسمبلی کےبل کی بابت فیصلہ بھی کرنا چاہیے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ مانسون سیشن کا تھوڑا وقت بچا ہے لہٰذا دونوں فریق کو ایوان چلانے میں تعاون کرنا چاہیے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں ان پانچ آرڈیننس پر بھی اتفاق ہوا جن کی جگہ