راجیو کمار بنائے گئے نئے چیف الیکشن کمشنر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
راجیو کمار بنائے گئے نئے چیف الیکشن کمشنر
راجیو کمار بنائے گئے نئے چیف الیکشن کمشنر

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

سینئر ترین الیکشن کمشنر راجیو کمار کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔

وزارت نے بتایا کہ مسٹر کمار کی تقرری 15 مئی سے موثر ہوگی۔وہ سبکدوش ہونے والے چیف الیکشن کمشنر سوشیل چندرا کی جگہ لیں گے۔ سوشیل چندرا کی مدت کار 14 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

راجیو کمار کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 15 مئی کو چارج سنبھالیں گے۔ مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ راجیو کمار 15 مئی 2022 سے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔

راجیو کمار سوشیل چندرا کی جگہ لیں گے۔ وزیر قانون نے ٹویٹ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 324 کی شق (2) کے مطابق، صدر نے راجیو کمار کو 15 مئی 2022 سے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔ راجیو کمار کے لیے میری نیک تمنائیں۔

 

تقرری خط میں کہا گیا ہے کہ سوشیل چندر کی میعاد ہفتہ کو مکمل ہو رہی ہے۔ راجیو کمار 1984 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر ہیں۔ انہوں نے یکم ستمبر 2020 کو الیکشن کمیشن میں بطور الیکشن کمشنر چارج سنبھالا۔ الیکشن کمیشن میں آنے سے پہلے وہ انٹرپرائزز سلیکشن بورڈ کے چیئرمین تھے۔

انہوں نے اپریل 2020 میں چیئرمین پی ای ایس بی کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔ راجیو بہار/جھارکھنڈ کیڈر کے 1984 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر ہیں اور فروری 2020 میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس سے ریٹائر ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 19 فروری 1960 کو پیدا ہوئے، اور B.Sc، LLB، PGDM اور MA پبلک پالیسی کی تعلیمی ڈگریوں کے حامل، راجیو کمار کو حکومت ہند میں 36 سال سے زیادہ کی خدمات کا تجربہ ہے۔

انہوں نے اس عرصے کے دوران سماجی شعبے، ماحولیات اور جنگلات، انسانی وسائل، مالیات اور بینکنگ کے شعبوں میں مرکزی اور ریاستی وزارتوں میں کام کیا ہے۔ فنانس شریک سکریٹری، مالیاتی خدمات، حکومت ہند، (ستمبر 2017 - فروری 2020) کے طور پر اپنے دور میں، انہیں بینکنگ، انشورنس اور پنشن اصلاحات کی نگرانی کا کام سونپا گیا تھا۔

کمیشن کے مطابق، راجیو کمار نے مالیاتی خدمات کے شعبے کی نگرانی کی اور اہم اقدامات/اصلاحات شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے تقریباً 3.38 لاکھ شیل کمپنیوں کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا تھا جن کا استعمال جعلی ایکوئٹی بنانے کے لیے کیا جاتا تھا۔