راجستھان:چھ اضلاع میں پنچایت انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
راجستھان:چھ اضلاع میں پنچایت انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری
راجستھان:چھ اضلاع میں پنچایت انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

 

 

جے پور

راجستھان کے چھ اضلاع میں ضلع پریشداور پنچایت سمیتی ممبران کے تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح 7.30 بجے سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ پرامن طور پر شروع ہوئی۔

اس مرحلے میں جے پور، جودھپور، بھرت پور، سوائی مادھوپور، دوسا اور سیروہی اضلاع میں 3547 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا آغاز عالمی وبا کورونا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا۔ پولنگ سٹیشنوں میں ماسک کے بغیر کسی ووٹر کو اجازت نہیں ہے۔

پولنگ شروع ہونے کے بعد، کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر کچھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں معمولی خرابیوں کی شکایات سامنے آئیں جن کا فوری طور پر درست کر دیا گیا۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے الیکشن کمشنر پی ایس مہرا نے بتایا کہ ان چھ اضلاع میں 25 پنچایت سمیتیوں کے 507 ارکان اور ان کے متعلقہ ضلع پریشد ممبران کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 507 پنچایت سمیتی ممبران کے لیے 1772 امیدوار انتتخابی میدان میں اترے ان میں سے سات امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں 11 ہزار سے زائد ای وی ایم مشینیں استعمال ہو رہی ہیں۔

انتخابات کےمکمل کرنے کے لیے تقریباً 18 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مسٹر مہرا نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں 3547 پولنگ اسٹیشنوں پر 25 لاکھ 78 ہزار 470 ووٹر شام 5.30 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

اس میں 13 لاکھ 60 ہزار 36 مرد، 12 لاکھ 18 ہزار 427 خواتین اور سات دیگر ووٹر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں نے پہلے اور دوسرے مرحلے میں پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

جس کی وجہ سے پہلے مرحلے میں 62.36 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور دوسرے مرحلے میں 65.88 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈاے۔ ووٹوں کی گنتی 4 ستمبر کو ہوگی۔ (ایجنسی ان پٹ)