راجستھان:الصفاگروپ کے تین مبینہ شدت پسند گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2022
راجستھان:الصفاگروپ کے تین مبینہ شدت پسند گرفتار
راجستھان:الصفاگروپ کے تین مبینہ شدت پسند گرفتار

 

 

چتوڑ گڑھ: راجستھان کے ضلع چتور گڑھ میں پولیس نے مبینہ شدت پسند تنظیم الصفا کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے بم بنانے کا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع کے نمبہرہ صدر پولیس اسٹیشن نے بدھ کے روز ناکہ بندی کے دوران مدھیہ پردیش کی طرف سے آنے والی ایک کار کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے آر ڈی ایکس، فیوز وائر اور ٹائمر سیٹ کرنے کے لیے گھڑی جیسی چیزیں موجود تھیں۔

ابتدائی پوچھ گچھ میں تینوں نے اپنی شناخت مدھیہ پردیش کے رتلام شہر کے رہنے والے بتائی اور کہا کہ وہ الصفا سے وابستہ ہیں اور وہ یہ مواد جے پور میں کسی کو دینے والے تھے۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کس کو دینے والے تھے، لیکن اس کے آقاؤں کا نشانہ وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی اور گنجان آباد علاقے بتائے جا رہے ہیں۔

پولس نے ان لوگوں کو افیون کی اسمگلنگ کے شبہ میں روک کر تلاشی لی، لیکن یہ معلوم ہونے پر کہ یہ دہشت گرد ہیں، ریاست کی اے ٹی ایس سمیت مرکزی ایجنسیوں کو اطلاع دی گئی، جو دیر رات سے ہی نمبہیرا میں جمع ہوگئے تھے۔ (ایجنسی)