راجستھان:69اعلی افسران کاتبادلہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2022
راجستھان:69اعلی افسران کاتبادلہ
راجستھان:69اعلی افسران کاتبادلہ

 

 

نئی دہلی: ایک بڑے انتظامی ردوبدل میں، راجستھان حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے69 افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔

اس کے تحت کرولی کے ضلع کلکٹر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے جہاں حال ہی میں تشدد اور آتش زنی کی واردات ہوئی تھی۔ ریاستی عملہ کے محکمے نے بدھ کی رات دیر گئے تبادلے کے احکامات جاری کیے۔

اس کے تحت تین ڈویژنوں کے کمشنر اور پانچ اضلاع کے کلکٹر کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ٹرانسفر آرڈر کے تحت آئی اے ایس وکاس سیتارام بھلے کو جے پور، جتیندر کمار اپادھیائے کو جودھ پور اور سنورمل ورما کو بھرت پور کا نیا ڈویژنل کمشنر بنایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی آئی اے ایس سوربھ سوامی کو پرتاپ گڑھ، نشانت جین کو جالور، نکاتے شیو پرساد مدن کو الور، پرکاش چندر شرما کو بانسواڑہ اور انکت کمار سنگھ کو کرولی کے نئے ضلع کلکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کرولی شہر میں 2 اپریل کو نکالی گئی ایک ریلی پر پتھراؤ کے بعد تشدد اور آتش زنی ہوئی تھی۔

ان تبادلوں میں گورو گوئل کو چیف منسٹر کے سکریٹری کے طور پر اور روی جین کو جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ سینئر آئی اے ایس وینو گپتا، ڈاکٹر سبودھ اگروال، سدھانش پنت، شیکھر اگروال اور شریا گوہا کا نام بھی ٹرانسفر لسٹ میں ہے۔