راجستھان:ہندوپڑوسیوں نےکرائی غریب مسلم لڑکی کی شادی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2021
راجستھان:ہندوپڑوسیوں نے کرائی غریب مسلم لڑکی کی شادی
راجستھان:ہندوپڑوسیوں نے کرائی غریب مسلم لڑکی کی شادی

 

 

جے پور(راجستھان): جے پور کے گائووں اور قصبے آج بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی سے مالا مال ہیں۔سبھی مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے سکھ ودکھ میں شریک ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

شیخ پورہ گاؤں کے ایک مسلم خاندان کی بیٹی کی شادی میں گاؤں کے ہندو فرقے کے لوگوں نے مائرہ بھر کرفرقہ وارانہ ہم آہنگی کی انوکھی مثال پیش کی۔ راجستھان میں اس رسم کے تحت دلہن کو اس کے بھائی یا گھروالے زیورات،کپڑے اور دیگر سازوسامان دیتے ہیں اور اس کے سرپر دوپٹہ ڈالتے ہیں۔

اتفاق سے ایک غریب مسلم لڑکی کا کوئی قریبی نہیں تھا تواس کے گائوں کے ہندووں نے ہی آگے بڑھ کر شادی کا انتظام کرایااور مائرہ بھر کر یعنی جہہزوغیرہ دے کر رخصت کیا۔

گاؤں کے راجندر مینا اوردیگر گاؤں والوں نے بتایا کہ گاؤں کے مسلمان خاندان کی غریب بیٹی کو اتوار کی شام گاؤں کے لوگوں نے 21 ہزار کی رقم اور کپڑے دے کر رخصت کیا۔

اس کے خاندان میں مائرہ بھرنے والا کوئی نہیں تھا۔ گاؤں والوں نے سوچ بچار کے بعد فوسیہ طبقے کے مسلم لوہار کے پوتے صفی خان سے،لڑکی کی شادی کرائی۔

گاؤں والوں نے مسلم کمیونٹی کی بیٹی کو یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ اس کا کوئی بھائی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے سبھی لوگ آپس میں خوشیاں اور غم بانٹتے ہیں۔

مذکورہ شادی میں گاؤں کےرہنے والوں میں سے جھندومیڈیا، رامسی پٹیل، اُدیمینا، ناتھولی پٹیل، سریمانادھیاپک، گھنشیام اور نارائن سنگھ، دھان سنگھ وغیرہ نے ہاتھ بٹایا۔ یہ لوگ مسلم لڑکی کے گھرپہنچے اور پورے رسم و رواج کے مطابق شادی کو انجام تک پہنچایا۔