راجستھان:بارمیر میں مگ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2022
راجستھان:بارمیر میں مگ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
راجستھان:بارمیر میں مگ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

 

 

بارمیر: فضائیہ کا ایک مگ-21 لڑاکا طیارہ جمعرات کی شام راجستھان کے ضلع بارمیر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب بتایا گیا۔

حادثے میں دو پائلٹ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ہوائی جہاز کا ملبہ بارمیر ضلع کے بھیمڈا گاؤں میں آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر بکھرا ہوا پایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی علاقے کے ضلع کلکٹر، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور فضائیہ کے اہلکار موقع پر روانہ ہوگئے۔

بیتو علاقے میں بھیمڈا کے قریب مشق کے دوران مگ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور مگ کا ملبہ تقریباً نصف کلومیٹر تک بکھر گیا۔ اسی دوران لوگوں کی بڑی تعداد اردگرد جمع ہوگئی۔

جب یہ حادثہ ہوا تو مگ طیارہ بیتو کے علاقے میں ایک چکر لگا رہا تھا۔ ابھی تک حادثے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ آئی اے ایفنے جانوں کے نقصان پر گہرا افسوس کیا ہے اورکہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے،" ہندوستانی فضائیہ نے ایک بیان میں اس کا اعلان کیا گیا-

 pic.twitter.com/egJweDNL4a