سی ایم اشوک گہلوت کی کانگریس رہنماوں سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-11-2021
 سی ایم اشوک گہلوت کی  کانگریس رہنماوں سے ملاقات
سی ایم اشوک گہلوت کی کانگریس رہنماوں سے ملاقات

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے نئی دہلی میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی وینوگوپال اور راجستھان انچارج اجے ماکن کے ساتھ میٹنگ کی۔

تاہم راہل گاندھی اس میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان کو لے کر ایک بار پھر سیاسی قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فی الحال گہلوت اور پائلٹ دونوں دہلی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ راجستھان میں گہلوت کی کابینہ کی توسیع اور سیاسی تقرریوں کا معاملہ کافی دنوں سے الجھا ہوا ہے، سی ایم اشوک گہلوت کی پرینکا گاندھی سے ملاقات کو لے کر سیاسی گلیاروں میں بحثیں تیز ہوگئی ہیں۔

مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں راجستھان میں کابینہ کی توسیع اور سیاسی تقرریوں کو لے کر کوئی راستہ نکالا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بعد اب کانگریس ہائی کمان راجستھان میں پائلٹ اور گہلوت کے درمیان تصادم کو کسی بھی قیمت پر روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سچن پائلٹ نے جولائی 2020 میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ پائلٹ نے اپنے حمایتی ایم ایل اے کے ساتھ گروگرام کے ایک ہوٹل میں ڈیرہ ڈالا تھا۔

یہ معاملہ ان دنوں سرخیوں میں تھا۔ اس کے بعد 10 اگست 2020 کو پرینکا گاندھی کی جانب سے پہل کرتے ہوئے معاملے کو حل کیا گیا تھا۔اب ایک بار کشمکش شروع ہوگئی ہے۔