راجستھان:پی ایم مودی کے چہرے پر اسمبلی الیکشن لڑے گی بی جے پی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2022
راجستھان:پی ایم مودی کے چہرے پر اسمبلی الیکشن لڑے گی بی جے پی
راجستھان:پی ایم مودی کے چہرے پر اسمبلی الیکشن لڑے گی بی جے پی

 

 

جے پور: سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا اگلے سال راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا چہرہ نہیں ہوں گی۔

پارٹی، وزیر اعظم نریندر مودی کے چہرے پر انتخابی میدان میں اترے گی۔

راجستھان میں پارٹی صدر ستیش پونیا نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ پارٹی میں جاری دھڑے بندی کو دیکھتے ہوئے مودی کے چہرے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح ہوکہ راجستھان میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ فی الحال یہاں کانگریس کی حکومت ہے اور اشوک گہلوت وزیراعلیٰ ہیں۔

یہاں سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کے خلاف بی جے پی نیتائوں کا ہی ایک طبقہ متحرک ہے۔ یہی سبب ہے کہ انھیں وزیراعلیٰ کا چہرہ بنانے سے گریز کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف کانگریس میں بھی دوگروپ باہم دست وگریبان ہیں۔