راجستھان:باراتیوں کی کار چمبل ندی میں گری،دلہاسمیت 9 افراد کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2022
راجستھان:باراتیوں کی کار چمبل ندی میں گری،دلہاسمیت 9 افراد کی موت
راجستھان:باراتیوں کی کار چمبل ندی میں گری،دلہاسمیت 9 افراد کی موت

 

 

کوٹہ: راجستھان کے ضلع کوٹہ میں اتوار کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کو لے جانے والی کار بے قابو ہو کر کوٹہ کے نیاپورہ پل سے چمبل ندی میں جاگری۔ اس حادثے میں 9 افراد کی المناک موت ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے موقع پر پہنچے۔مرنے والوں میں دولہا بھی شامل ہے۔ گاڑی کے بے قابو ہونے کی کئی وجوہات بتائی جا رہی ہیں جن میں نشے میں گاڑی چلانا بھی بتایا جا رہا ہے۔

پولیس موقع پر پہنچ کر گاڑی کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق، دولہا کی طرف کے لوگ صبح 5.30 بجے سوائی مادھوپور سے نکل کر اُجین (مدھیہ پردیش) بارات لے جا رہے تھے۔

اس دوران کار کوٹہ کے نیاپورہ پل سے چمبل ندی میں گر گئی۔ گاڑی میں موجود افراد نے شیشہ کھولنے کی کوشش کی تاہم صرف ایک شیشہ ہی کھل سکا جس کے باعث کار میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے، باقی 2 افراد کی لاشیں دور تک دریا میں بہہ گئیں۔

صبح مقامی لوگوں کی طرف سے گاڑی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ہی امدادی کام شروع کیا جا سکا۔ پولیس کی غوطہ خوری ٹیم اب تک 9 لاشیں نکال چکی ہے، پولیس ٹیم ابھی اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا کار میں کوئی اور شخص بھی تھا۔ تمام میتوں کو ایم بی ایس اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کار حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا، انہوں نے انتظامیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے