راج ٹھاکرے ،بی جے پی کا لائوڈاسپیکر:سنجے راوت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
راج ٹھاکرے ،بی جے پی کا لائوڈاسپیکر:سنجے راوت
راج ٹھاکرے ،بی جے پی کا لائوڈاسپیکر:سنجے راوت

 

 

ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا کی طرف سے لاؤڈ اسپیکر کو بند کرنے کی مسلسل دھمکی کے بعد شیوسینا نے اس پر حملہ کیا ہے۔

شیوسینا کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ہندوتوا شیو سینا کے خون میں شامل ہے، کوئی ہمیں ہندوتوا نہ سکھائے۔

ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے انہیں بی جے پی کا لاؤڈ اسپیکر قرار دیا۔ سنجے راوت نے کہا کہ ان دنوں جو لاؤڈ اسپیکر بج رہا ہے (راج ٹھاکرے) وہ بی جے پی کا سائرن ہے، یہ سب جانتے ہیں۔

ای ڈی کی کاروائی کی وجہ سے وہ آج کل بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں۔ شیوسینا لیڈر نے مزید کہا کہ جب بی جے پی خود مقابلہ نہیں کر سکی تو اس نے لاؤڈ اسپیکر کو راج ٹھاکرے کی شکل میں آگے بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی کی کاروائی سے چھوٹ ملنے کے بعد راج ٹھاکرے کا بھونگا شروع ہو گیاہے۔ انہوں نے کریٹ سومیا پر اپنے بیان کو پوری طرح سے درست قرار دیا۔

راوت نے کہا کہ میں نے کریٹ سومیا جیسے شخص کے بارے میں گالیاں بول کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔ وہی کریٹ سومیا عدالت میں گئے تھے کہ مہاراشٹر کی دکانوں پر مراٹھی زبان کا بورڈ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کریٹ سومیا مراٹھی زبان کے دوست نہیں ہے۔ اس کرٹ سومیا نے ممبئی کو مہاراشٹر سے الگ کرنے کی سیاست کی۔ درحقیقت، راج ٹھاکرے نے منگل کو یکساں سول کوڈ کی وکالت کی اور آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مہاراشٹر میں ایک ریلی میں اپنے اس مطالبے کو بھی دہرایا کہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے جائیں۔ راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر حکومت کو 3 مئی سے پہلے کاروائی کرنے کا الٹی میٹم دیا۔