راج کندرا فحش فلم سازی میں ملوث نہیں ہیں، شلپا شیٹی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2021
کیا سچ اور کیا جھوٹ
کیا سچ اور کیا جھوٹ

 

 

ممبئی۔ بالی ووڈ کی اداکارہ  شلپا شیٹی نے کہا کہ ان کے شوہر راج کندرا بے قوصر ہیں اور فحش فلم سازی میں ملوث نہیں تھے۔ وہ ہاٹ شاٹس کے عین مطابق مواد سے واقف نہیں تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا ہاٹ شاٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایروٹیکا، پورن سے مختلف ہے اور ان کے شوہر راج کندرا فحش مواد تیار کرنے میں ملوث نہیں تھے۔ شلپا شیٹی نے مزید کہا کہ دراصل لند کا رہائشی مطلوبہ اور راج کندرا کا بہنوئی پردیپ بخشی ایپ کو چلاتا تھا۔