جنوبی ہندمیں بارش سے تباہی،57اموات،گائوں،ریلوےلائن وسڑک غرقاب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جنوبی ہندمیں بارش سے تباہی
جنوبی ہندمیں بارش سے تباہی

 

 

حیدرآباد: جنوبی ہندوستان کی 4 ریاستوں میں بے موسمی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور کیرالہ میں سرگرم شمال مشرقی مانسون نے کئی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال پیدا کردی ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ان ریاستوں میں اگلے 5 دنوں تک شدید بارش ہوسکتی ہے۔ 24 اور 25 نومبر کو کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، پڈوچیری میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کی توقع ہے۔

آندھرا پردیش میں 30 سال بعد حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں۔ آندھرا میں اب تک 33 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ پینا ندی میں سیلاب کی وجہ سے قومی شاہراہ 16 کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے، جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی ہے۔ یہ شاہراہ چنئی کو کلکتہ سے جوڑتی ہے۔

ریل روٹ متاثر ہونے کی وجہ سے 100 سے زائد ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ چتور، کڈپاہ، نیلور اور اننت پور اضلاع کے 1.366 گاؤں سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ 23 ڈوب گئے۔ 36,279 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں، بنگلور کے شمالی علاقے میں اتوار کی رات شدید بارش ہوئی۔

جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ بنگلورو کے مضافاتی علاقے یلہانکا میں 24 گھنٹوں میں 134 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ کرناٹک میں بارش سے 3.43 لاکھ ہیکٹر فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ کسانوں کی فصلیں برباد ہو چکی ہیں۔

تمل ناڈو میں اس بار معمول سے 68 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ چنئی کے مضافاتی علاقے منالی کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔

یہاں کی سڑکوں پر کشتیاں ہیں۔ سیلم میں میٹور ڈیم سے بھاری مقدار میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ یہ ڈیم کاویری ڈیلٹا خطے میں واقع اضلاع کی پانی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ ولوپورم میں تھینپینائی ندی اور کانچی پورم میں پالار میں تیزی ہے۔