قومی راجدھانی میں بارش،سڑکوں پرپانی،ڈرافک جام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2021
قومی راجدھانی میں بارش،سڑکوں پرپانی،ڈرافک جام
قومی راجدھانی میں بارش،سڑکوں پرپانی،ڈرافک جام

 

 

نئی دہلی

دہلی-این سی آر میں صبح 10 بجے کے آس پاس شروع ہونے والی شدید بارش صبح 11.15 تک جاری رہی۔ اس کے بعد بارش کی رفتارکم ہوگئی مگردھیمی بارش کا سلسلہ چلتا رہا۔

اس کی وجہ سے دہلی-این سی آر کی تقریبا تمام سڑکیں پانی سےبھری پڑی ہیں۔ کئی جگہوں پر پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ شدید بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ دفتری اوقات میں شدید بارش کی وجہ سے لوگ راستے میں پھنس گئے۔

تاہم اس سے پہلے محکمہ موسمیات کی طرف سے دہلی اور این سی آر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی جاری کی گئی تھی ، لیکن اس کے برعکس ہوا۔

منگل کی صبح سے ہی آسمان ابر آلود تھا جس کے بعد علاقے میں بارش شروع ہوگئی۔

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی تھی کہ منگل کو قومی دارالحکومت میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

پیر کے روز نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی بارش ہوئی جس سے گرمی اور نمی سے راحت ملی۔منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈسے کم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلکی سے درمیانی بارشیں اس ہفتے جاری رہیں گی۔

پیر کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔

دریں اثنا ، قومی دارالحکومت کی ہوا کا معیار 'معتدل' زمرے میں رہا جبکہ سونیا وہار (صبح 9 بجے) میں مجموعی طور پر ہوا کا معیار انڈیکس (AQI) 132 ہے۔