راجدھانی دہلی میں بارش،کثافت میں کمی کی توقع

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-10-2021
راجدھانی دہلی میں بارش،کثافت میں کمی کی توقع
راجدھانی دہلی میں بارش،کثافت میں کمی کی توقع

 

 

نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں اتوار کو آسمان ابر آلود ہے اور ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی جس سے ہوا کے معیار میں بہتری کی توقع ہے۔

ہوا کے معیار اور موسم کی پیشن گوئی اور ریسرچ سسٹم کے مطابق مغربی دباؤ کے اثر سے ہوا اتوار تک مشرق کی طرف بڑھے گی۔ ہوا کے معیار میں بہتری کی توقع ہے ، لیکن آج ہوا کا انتہائی ناقص معیارکے زمرے میں رہے گا۔

اگلے تین دنوں تک یہاں ہوا کا معیار معتدل رہنے کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قومی دارالحکومت دہل میں ہوا کا معیار انتہائی خراب سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دہلی میں بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ’’جنوبی دہلی ، مشرقی دہلی ، جنوب مغربی دہلی ، جنوب مشرقی دہلی ، کوروکشیتر ، کیتھل ، نروانا ، راج ونڈ ، اسندھ ، لوہارو ، سوہنہ (ہریانہ) کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوگی‘‘۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو اتراکھنڈ ، مغربی اتر پردیش اور ہریانہ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش ہوگی۔ محکمہ کے مطابق آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے

آج صبح 8.30 بجے تک رطوبت کی سطح 90 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ (ایجنسی ان پٹ )