گوا میں راہل کا بیان،پنجاب میں سیاست گرم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2021
گوا میں راہل کا بیان،پنجاب میں سیاست گرم
گوا میں راہل کا بیان،پنجاب میں سیاست گرم

 

 

چنڈی گڑھ: گوا میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان سے پنجاب میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ راہل نے گوا میں کہا کہ ہم نے پنجاب میں کسانوں کے تمام قرضے معاف کر دیے ہیں۔ وہ چاہیں تو لوگ پنجاب جا کر اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

راہل کے اس بیان پر اکالی دل کے سربراہ سکھبیر بادل میدان میں کود پڑے۔ سی ایم چرنجیت چنی کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کو پنجاب کی حقیقت بتائیں۔ پنجاب میں سیاسی جماعتیں کسانوں سے جڑے ہر معاملے پر ایک دوسرے پر حملہ کرنے سے باز نہیں آتیں۔

گوا میں ایک ریلی میں راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے چھتیس گڑھ میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کے معاملے پر الیکشن لڑا تھا۔ حکومت بننے کے بعد یہ وعدہ پورا ہوا۔ آپ لوگ پنجاب جا کر اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ ہمارے منشور میں جو کچھ ہے وہ صرف وعدہ نہیں بلکہ ضمانت ہے۔

راہل گاندھی کا بیان آتے ہی اکالی سربراہ سکھبیر بادل نے حملہ کیا۔ انہوں نے راہول گاندھی سے کہا کہ وہ اس بیان سے متعلق مکمل اور غیر مشروط قرض معافی کی رپورٹ شیئر کریں۔ جس کے بارے میں انہوں نے 2017 میں پنجاب کے کسانوں سے وعدہ کیا تھا۔

سکھبیر نے کہا کہ راہل بتائیں کہ کس کسان کا کتنا قرض معاف کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے سی ایم چنی سے کہا کہ وہ سچ بتائیں۔ 2017 میں کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں الیکشن لڑا تھا۔

تب کپتین نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت بننے کے بعد نجی اور سرکاری بینکوں کے ساتھ حکومت کوآپریٹیو اور آڑھتیوں کے قرضے بھی معاف کر دے گی۔ اگرچہ حکومت قرض معافی کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں اس سے متفق نہیں ہیں۔ پنجاب میں جلد انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے۔ ایسے میں یہ معاملہ پھر زور پکڑ رہا ہے۔