راہل گاندھی نے کورونا کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچایا: بی جے پی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2021
بی جے پی کا الزام
بی جے پی کا الزام

 

 

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوروناوائرس کی وبا اور ویکسین پر سیاست کی ہے اور وبائی امراض کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے یہاں ایک ورچوول پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا ’’جب بھی ہندوستان اور ملک میں کچھ اچھا ہوتا ہے ، تو کہیں نا کہیں کانگریسیوں کو اس سے چڑھ ہوجاتی ہے ۔ راہل گاندھی سے رکا نہیں جاتا اور وہ پریس کانفرنسوں کے ذریعہ اس پورے موضوع پر سوالیہ نشان لگانے کے لئے کام کرتے ہیں‘‘۔ پاترا نے کہا کہ یوم یوگا کے ساتھ کل کا دن بھی بہت اہم تھا۔ کل ہندوستان پوری دنیا کا واحد ملک بن گیا جب ایک ہی دن میں تقریبا 87 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائے گئے لیکن مسٹر گاندھی نے ملک کے اس کارنامے کا احترام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا’’جب بھی کورونا کے خلاف جنگ میں کوئی اہم موڑ آتا ہے ، تب راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی نے سیاست کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ مسٹر گاندھی نے کورونا کے ساتھ ہندوستان کی لڑائی کو ڈی ریل کرنے کے لئے انتھک محنت کی ہے‘‘۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہر جگہ اور ہر بار کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کی۔ کبھی ویکسین پر سوال اٹھائے اور کبھی وکالت کی۔ کھی لاک ڈاؤن کو غلط بتاکر احتجاج کیا اور بعد میں سخت لاک ڈاؤن کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے ابھی تک یہ ویکسین نہیں لی ہے۔ پاترا نے کہا کہ مسٹر گاندھی کو 15 اپریل کو کورونا ہوا تھا ، انہوں نے 16 کو کہا تھا کہ وہ ریلی نہیں نکالیں گے۔ چار دن بعد ، 20 تاریخ کو انہیں معلوم ہوا کہ اسے کورونا ہوا ہے۔ لیکن پھر بھی وہ بیماری اور ویکسین پر سیاست کرتے رہے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی کو وبا اور ویکسین کے حوالے سے سیاست نہیں کرنی چاہئے۔