آندھرا پردیش میں سیلاب سےنقصان پرراہل کا اظہارافسوس

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-11-2021
آندھرا پردیش میں سیلاب سےنقصان پرراہل کا اظہارافسوس
آندھرا پردیش میں سیلاب سےنقصان پرراہل کا اظہارافسوس

 

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آندھرا پردیش کے مختلف حصوں میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور پارٹی کارکنوں سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی۔

اتوار کو ایک ٹوئٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا‘‘آندھرا پردیش میں سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے۔

جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ان کے لئے میری تعزیت ہے۔

کانگریس کے پیارے کارکنان، براہ کرم لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ آندھرا پردیش کے کڈپا، اننت پور اور چتور اضلاع میں ہفتہ تک شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 24 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )