رائےبریلی صدر سیٹ سے کانگریس ایم ایل اے آدیتی سنگھ، بی جے پی میں شامل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2021
رائےبریلی صدر سیٹ سے کانگریس ایم ایل اے آدیتی سنگھ، بی جے پی میں شامل
رائےبریلی صدر سیٹ سے کانگریس ایم ایل اے آدیتی سنگھ، بی جے پی میں شامل

 

 

لکھنو: اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی سے کانگریس کے لیے بری خبر ہے۔

رائے بریلی صدر سے باغی کانگریس ایم ایل اے ادیتی سنگھ بدھ کو بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔

اتر پردیش بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتردیو سنگھ نے انہیں پارٹی میں شامل کیا۔

ادیتی سنگھ سابق صدر ایم ایل اے اکھلیش کمار سنگھ کی بیٹی ہیں۔ اکھلیش رائے بریلی صدر سیٹ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

رائے بریلی میں ان کا اچھا دخل تھا اور وہ گاندھی خاندان کے بھی قریب تھے۔ اکھلیش سنگھ کا اگست 2019 میں انتقال ہوگیا۔ ادیتی سنگھ نے اپنے والد کی موت کے بعد کانگریس چھوڑ دی۔

یہی نہیں وہ کھل کر کانگریس کے خلاف بولیں۔ 21 نومبر 2019 کو، ادیتی سنگھ نے پنجاب کے کانگریس ایم ایل اے انگد سینی سے شادی کی تھی۔