مرزاعبدالقیوم ندوی کا کارنامہ: کم لاگت والی لائبریری اسکیم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
مرزا عبدالقیوم ندوی
مرزا عبدالقیوم ندوی

 

 

آواز دی وائس، گلبرگہ

ایک بین الاقوامی لائبریری کانفرنس میں اورنگ آباد(مہاراشٹر) کےاردوایکٹویسٹ اور ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے کم لاگت والی لائبریری اسکیم کا خیال پیش کرتے ہوئے لائبریری کے ماہرین کو حیران کردیا۔

اس کم لاگت والی لائربری کا نام دیا گیا ہے: مائکرو لائبریری : مائیکرو فنڈنگ (Micro Library, Micro Funding)​

خیال رہے کہ مرزا عبدالقیوم ندوی ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس "21 ویں صدی میں لائبریرین شپ'' کے موضوع پرخطاب کر رہے تھے۔

اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے مرزا ندوی نے کہا کہ محض دس ہزار روپے کے بجٹ میں ہر جگہ ایک چھوٹی یا محلہ لائبریری قائم کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اتنی رقم بچوں کے لیے مفید معلوماتی کتابوں کے ساتھ ایک اچھی طرح سے لیس محلہ لائبریری قائم کرنے کے لیے کافی ہے جو کہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹیوں ، کمپلیکسوں ، اسکولوں اور مذہبی مقامات پر کھولی جا سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ان کی اسکول جانے والی بیٹی مریم مرزا نے اپنے علاقے میں ان بچوں کے لیے ایک محلہ لائبریری کھولنے کا خواب دیکھا تھا جو لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وقت ضائع کر رہے تھے۔

مرزا ندوی نے اپنی بیٹی کا خواب پورا کیا اور تاریخی شہر اورنگ آباد میں اپنے ہی علاقے میں پہلی لائبریری قائم کی۔

مرزا ندوی نے کہا کہ اس تجربے نے کتاب سے محبت کرنے والوں کو تحریک ملی اور انہوں نے پر عمل کرنا شروع کردیا۔

مرزا ندوی نے اپنی بیٹی مریم مرزا کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہتے ہیں ملک میں بچوں کے لیے محلہ لائبری شروع کرنے کے سلسلسے میں وہ ایک مثال بن گئی ہیں۔

مرزا ندوی نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر300 کتابوں کے ساتھ بچوں کے لیے ایک لائبرری قائم کی اور گذشتہ آٹھ ماہ کے مختصر عرصے میں شہراورنگ آباد میں 19 محلہ لائبریریاں کھل چکی ہیں۔

کانفرنس کے شرکاء نے مریم مرزا کی تحریک کی تعریف کی اور ان کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ ملک کے لیے انہیں ایک مثال بنا دیا۔

خیال رہے کہ مرزا ندوی کو خاص طور پرانڈین لائبریری ایسوسی ایشن ، دہلی نے کانفرنس میں خطاب کے لیے مدعو کیا تھا۔

واضح ہو کہ یہ انڈین لائبریری ایسوسی ایشن کی 66 ویں سالانہ کانفرنس تھی جو کہ گلبرگہ یونیورسٹی اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

کانفرنس کے شرکا نے مرزاعبدالقیوم ندوی اور ان کی بیٹی مریم مرزا کے مشن کوہر طرح سے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔