متنازعہ بیان دینے پر قوال شریف پرویز گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-04-2022
متنازعہ بیان دینے پر قوال شریف پرویز گرفتار
متنازعہ بیان دینے پر قوال شریف پرویز گرفتار

 


آواز دی وائس، بھوپال

متنازعہ بیان دے کر سرخیوں میں آنے والے یوپی کے قوال شریف پرویز کو گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

قوال شریف پرویز پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ریاست مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم نریندرمودی، امت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ساتھ ملک کے بارے میں قابل اعتراض بیانات بھی دیے تھے۔

کانپور سے قوال کو گرفتار کرنے کے بعد ایم پی پولیس نے اسے پیر کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔

حال ہی میں مانگاون تھانے کے تحت ملک پور تالاب میں عیدگاہ کے قریب منعقدہ قوالی میں متنازعہ بیان دینے والے کانپور کے قوال شریف پرویز کو ریوا پولیس نے کانپور سے گرفتار کیا تھا۔

قوال شریف پرویز کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

 قوال شریف پرویز نے جو بیان دیا تھا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوا۔ جس کے بعد پولیس نے بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کی شکایت پر قوال شریف پرواز مقدمہ درج کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ نے اس معاملے میں جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد ریوا پولیس حرکت میں آگئی اور قوال کو گرفتار کرنے کانپور گئی۔

پولیس اسے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے آئی۔ طبی معائنے کے بعد انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے قوال کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قوال شریف پرویز نے معافی بھی مانگ لی تھی۔ انہوں نے اپنی وضاحت میں ویڈیو جاری کی تھی۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے وہاں ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مودی جی بھی ہیں، یہاں یوگی جی بھی ہیں، امت شاہ بھی ہیں۔

میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ اس سے بڑا کون ہے، اللہ سے بڑا کون ہے، اس کے سر اور آنکھوں پر اللہ کا چرچا ہے۔

مودی جی میرے دل میں ہیں، یوگی جی اور امت شاہ میری زندگی میں ہیں۔ میں نے ان سے کچھ نہیں کہا۔ تاہم معافی کی ویڈیو کے بعد بھی وہ بچ نہیں سکے اور ریوا پولس نے انہیں کانپور سے گرفتار کر لیا۔