پنجاب:خالصتان کی حمایت میں نعرے، کمار وشواس کا ردعمل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-10-2022
پنجاب:خالصتان کی حمایت میں نعرے، کمار وشواس کا ردعمل
پنجاب:خالصتان کی حمایت میں نعرے، کمار وشواس کا ردعمل

 

 

نئی دہلی : پنجاب میں بھگونت مان کی حکومت آنے کے بعد ایک بار پھر خالصتان کے حامی سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں ایک سرکاری دفتر کی دیوار پر خالصتان کے حق میں نعرے لکھے گئے تھے۔

 اسی دوران ہوشیار پور میں خالصتان کے حامیوں نے ایک ریلی نکالی اور ملک مخالف نعرے بھی لگائے۔ ہندی زبان کے شاعر کمار وشواس نے اس کو لے کر عام آدمی پارٹی پر طنز کیا ہے۔

پنجاب کے ہوشیار پور میں خالصتانی حامیوں نے ریلی نکالی اور بھارت مخالف اور پنجاب بنے گا خالصتان کے نعرے لگائے۔

 ذرائع کے مطابق ان نعروں کے پیچھے کالعدم خالصتانی دہشت گرد تنظیم 'سکھس فار جسٹس' کا کردار سامنے آیا ہے۔ یہ دعویٰ خود دہشت گرد تنظیم کے سربراہ گروپتونت سنگھ پنوں نے کیا ہے۔ کمار وشواس کے ساتھ ساتھ عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھگونت مان سرکار پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو پر شاعر کمار وشواس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے طنزیہ انداز میں لکھا، 'وہ ٹھیک کہہ رہے تھے، آہستہ آہستہ لوگوں کو ان خبروں کی عادت پڑ گئی اور ویسے بھی الیکشن دور ہو تو وہ بھی کر لیں گے۔ لوگوں کو لالچ میں پھنسائے رکھیں اور اپنے طے شدہ ایجنڈے کو آہستہ آہستہ پورا کرتے رہیں۔ اس لیے اب یہ سب پوسٹ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

وہیں دیویہ گورو ترپاٹھینامی ایک ٹویٹر صارف نے تبصرہ کیا - بھائی یہ نفع نقصان کی بات نہیں ہے۔ آپ کو بولنا پڑے گا، آپ خاموش نہیں رہ سکتے۔ آپ ہی کہتے ہیں کہ ہم نے ہندوستان کو اپنا حصہ بنانا ہے۔ 

سب مل کر بولتے رہیں تو سننے کی عادت بھی بدل سکتی ہے۔ پرمیلا نامی ٹوئٹر صارف نے لکھاکہ گجرات میں پنجاب کے پیسوں سے الیکشن لڑا جا رہا ہے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ سلطنت کی توسیع کے لیے استعمال ہو رہا ہے، لوگ منشیات کا شکار ہو رہے ہیں اور علیحدگی پسند سر اٹھا رہے ہیں۔ لیکن اس سب سے بے خبر پنجاب کے وزیراعلیٰ گجرات میں گربا کھیل رہے ہیں۔

پنجاب انتخابات کے دوران کمار وشواس نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر الزام لگایا تھا کہ جب وہ پارٹی میں تھے تو خالصتانی لوگ ان سے ملنے اور پنجاب کے بارے میں بات کرنے دہلی آتے تھے۔

کمار وشواس نے کہا تھا کہ اروند کیجریوال ہمیشہ خالصتان کی حمایت میں رہے ہیں۔ جب میں ان کے ساتھ ہوتا تھا تو وہ مجھے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا کرتے تھے۔ ایک دن انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں یا تو ریاست پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوں گا یا کسی آزاد ملک کا پہلا وزیراعظم بنوں گا۔