پنجاب کی جیت،عام آدمی پارٹی کے اندر خوشی کی لہر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-03-2022
پنجاب کی جیت،عام آدمی پارٹی کے اندر خوشی کی لہر
پنجاب کی جیت،عام آدمی پارٹی کے اندر خوشی کی لہر

 

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ریاست کے لوگوں کو پارٹی کی پنجاب میں زبردست جیت کی طرف مارچ کرنے پر مبارکباد دی ہے پنجاب کے لوگوں کو اس انقلاب کے لیے بہت بہت مبارک ہو۔

کیجریوال نے پنجاب میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے چہرے بھگونت مان کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کی۔پنجاب اسمبلی کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق عآپ ریاست کی کل 117 سیٹوں میں سے 90 پر آگے ہے، جب کہ حکمراں کانگریس پارٹی ریاست میں 18 سیٹوں پر آگے ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی دو، شرومنی اکالی دل چھ اور ایک اسمبلی حلقہ میں آزاد امیدوار آگے ہے۔

دریں اثنا پنجاب اسمبلی انتخابات کے رجحانات سے پرجوش عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینیئر رہنما اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعرات کو کہا کہ پنجاب کے عوام نےدہلی حکومت کے ’ کیجریوال ماڈل‘ کو قبول کیا ہے

سسودیا نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام نے گورننس کے ’کجریوال ماڈل‘ کوایک موقع دیا ہے انہوں نے کہا، ’آج یہ ماڈل قومی سطح پر قائم ہو چکا ہے۔ یہ عام آدمی کی جیت ہے‘۔

پنجاب اسمبلی کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق، عام آدمی پارٹی ریاست کی کل 117 نشستوں میں سے 87 پر سبقت قائم کیے ہوئے ہے جبکہ برسراقتدار کانگریس پارٹی ریاست میں 14 نشستوں پر آگے ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی چار، شرومنی اکالی دل نو، بہوجن سماج پارٹی دو اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار آگے چل رہا ہے۔

اس بیچ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے ریاستی اسمبلی میں شاندار بھاری اکثریت حاصل کرنے پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو مبارکباد دی ہے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں مسٹر سدھو نے کہا کہ عوام کی مرضی خدا کی مرضی ہے انھیں عاجزی سے عوام کا مینڈیٹ قبول ہے

انہوں نے کہا، ’عوام کی آواز خدا کی آواز ہے پنجاب کے مینڈیٹ پر سرِ تسلیم، خَم۔ اے اے پی کو مبارکباد پنجاب اسمبلی کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق اے اے پی ریاست کی کل 117 سیٹوں میں سے 90 پر آگے ہے، جب کہ برسراقتدار کانگریس پارٹی ریاست میں 18 سیٹوں پر سبقت قائم کیے ہوئے ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی دو، شرومنی اکالی دل چھ اور ایک اسمبلی حلقے میں آزاد امیدوار آگے ہے۔