پنجاب:وزیرصحت معطل،گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2022
پنجاب:وزیرصحت معطل،گرفتار
پنجاب:وزیرصحت معطل،گرفتار

 

 

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر صحت وجے سنگلا کو ان کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بدعنوانی کا الزام لگنے کے بعد اینٹی کرپشن برانچ نے آج وجے سنگلا کو گرفتار کر لیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کچھ عرصہ قبل وزیر صحت وجے سنگلا کو برطرف کر دیا تھا اور پولیس کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ جس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے منگل کو کہا کہ انہوں نے وزیر صحت وجے سنگلا کو ریاستی کابینہ سے برطرف کر دیا ہے۔ مان نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ سنگلا کے ٹینڈرز میں مبینہ طور پر ایک فیصد کمیشن مانگنے کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد کیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں وزیر کے خلاف سخت کاروائی کر رہا ہوں۔ میں انھیں کابینہ سے ہٹا رہا ہوں۔" مان نے دعویٰ کیا کہ سنگلا نے غلط کام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ساتھ ہی، پارٹی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے اینٹی کرپشن ماڈل کے مطابق بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔

ایم پی راگھو چڈھا نے کہا کہ ان کی پارٹی واحد پارٹی ہے جس کے پاس بدعنوانی کی بنیاد پر اپنے پیاروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت اور ایمانداری ہے۔ ہم نے دہلی میں دیکھا، اب پنجاب میں دیکھ رہے ہیں۔