پنجاب کابینہ:،30دنوں میں25 ہزار ملازمتوں کا عزم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2022
پنجاب:پہلی کابینہ مٹینگ،ایک مہینہ کے اندر25 ہزار نوکریاں دینےکافیصلہ
پنجاب:پہلی کابینہ مٹینگ،ایک مہینہ کے اندر25 ہزار نوکریاں دینےکافیصلہ

 

 

چنڈی گڑھ: پنجاب میں وزراء کی حلف برداری کے بعد ہفتہ کو بھگونت مان کی کابینہ کی پہلی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں 25 ہزار سرکاری نوکریاں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان میں سے 10 ہزار نوکریاں محکمہ پولیس میں ہوں گی، باقی 15 ہزار نوکریاں دیگر محکموں میں ہوں گی۔ یہ نوکریاں ایک ماہ کے اندر دی جائیں گی۔

آپ کو بتا دیں، بھگونت مان نے انتخابی مہم کے دوران پنجاب کے نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا۔

آج مان کی کابینہ میں دس نئے چہروں کو کابینہ کے وزراء کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اس سے تین دن پہلے بھگونت مان نے شہید بھگت سنگھ کے گاؤں میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ گورنر بنواری لال پروہت نے چندی گڑھ کے پنجاب بھون میں وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے 117 رکنی پنجاب اسمبلی میں کانگریس، شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اتحاد اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پنجاب لوک کانگریس کو شکست دے کر 92 نشستیں حاصل کی ہیں۔